0
Monday 25 May 2020 23:22

امریکہ تجرباتی ایٹمی دھماکے کرنے پر غور کر رہا ہے، واشنگٹن پوسٹ

امریکہ تجرباتی ایٹمی دھماکے کرنے پر غور کر رہا ہے، واشنگٹن پوسٹ
اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ میں ایک حالیہ اجلاس میں ایک بار پھر سے تجرباتی ایٹمی دھماکے کرنے پر غور کیا گیا ہے، تاکہ روس اور چین کو مؤثر تنبیہ کی جاسکے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق 25 مئی کے روز ٹرمپ انتظامیہ کے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ’’جلد ہی‘‘ تجرباتی ایٹمی دھماکے کرنے پر بھی غور کیا گیا۔ واضح رہے کہ امریکا نے 1992ء میں اپنا آخری تجرباتی ایٹمی دھماکہ کیا تھا، لیکن تب تک وہ 1,032 ایٹمی دھماکے کرچکا تھا، جن میں دوسری جنگِ عظیم کے دوران 1945ء میں جاپانی شہروں ہیروشیما اور ناگاساکی کو تباہ کرنے والے دو ایٹم بموں کے دھماکے بھی شامل تھے۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اگر امریکا نے آنے والے دنوں یا مہینوں میں ایک بار پھر سے تجرباتی ایٹمی دھماکے شروع کر دیئے تو اس سے دنیا میں ایک نئی اور پہلے سے زیادہ شدید ایٹمی دوڑ شروع ہونے کا خطرہ ہے، کیونکہ ایسی صورت میں نہ صرف روس اور چین بلکہ ایٹمی صلاحیت رکھنے والے دیگر ممالک بھی خاموش نہیں بیٹھیں گے اور ممکنہ طور پر وہ بھی اپنے ایٹم بموں کے تجرباتی دھماکے ایک بار پھر شروع کرسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 864737
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش