QR CodeQR Code

طیارہ حادثے کی مکمل تحقیقات کرکے اصل محرکات سامنے لائے جائیں، قاری عثمان

25 May 2020 23:29

اپنے ایک بیان میں جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما نے کہا کہ متاثرین کی بحالی اور زخمیوں کے فوری علاج کیلئے ایمرجنسی لگائی جائے، پی آئی اے سمیت تمام ائیرلائنز کے جہازوں کی ازسرنو چیکنگ کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی رہنما قاری محمد عثمان نے پی آئی اے کے طیارے کے المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارہ حادثے کی مکمل تحقیقات کرکے اصل محرکات قوم کے سامنے لائے جائیں۔ اپنے ایک بیان میں قاری عثمان نے کہا کہ پی آئی اے طیارہ حادثے پر پوری قوم فکرمند اور سوگوار ہے، متاثرین کی بحالی اور زخمیوں کے فوری علاج کیلئے ایمرجنسی لگائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے سمیت تمام ائیرلائنز کے جہازوں کی ازسرنو چیکنگ کی جائے، اس اندوہناک واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے اسباب سامنے لائے جائیں، اس سے قبل کے حادثات میں نااہلی اور ناقص انتظامات پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی اور پوری قوم شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں، ہمہ وقت ہر قسم کے تعاون کیلئے تیار ہیں۔


خبر کا کوڈ: 864738

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864738/طیارہ-حادثے-کی-مکمل-تحقیقات-کرکے-اصل-محرکات-سامنے-لائے-جائیں-قاری-عثمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org