0
Monday 25 May 2020 23:51

ہری پور میں اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے زیراہتمام آزادی قدس کے حوالے سے تقریب

ہری پور میں اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے زیراہتمام آزادی قدس کے حوالے سے تقریب
اسلام ٹائمز۔ ہری پور میں اتحاد بین المسلمین کمیٹی پاکستان کے زیر اہتمام آزادی قدس کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی، جس کی میزبانی نیئر عباس جعفری صدر اتحاد بین المسلمین کمیٹی پاکستان نے کی، جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر ذوالفقار قریشی، مسلم لیگ نون کے ضلعی جنرل سیکرٹری قاضی محمد سعید ایڈووکیٹ، ڈی آر سی کے چیئرمین تحسین الحق، اے ٹی اے کے سابق صدر راجہ حفیظ انور، جماعت اسلامی کے عبدالصبور یوسفی، پاکستان مسلم لیگ نون کے سابق جنرل سیکرٹری سجاد خان بگڑا، تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ڈسٹرکٹ ممبر غالب خان، مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء محمد اسحاق حیدری، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے ڈویژنل صدر باوا طاہر علی شاہ، مختار اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صدر سید عطا حیدر، شعیہ علماء کونسل کے رہنماء، الکرم فیڈریشن کے ڈویژنل ناظم اعلیٰ مفتی محمود ہزاروی اور ہری پور کی مذہبی اور روحانی شخصیت قاض عبدالداہم نے شرکت کی۔

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ قبلہ اول مسلمانوں کی مشترکہ میراث ہے، لیکن افسوس کا مقام ہے کہ آج ہمارا قبلہ اول اسرائیل کے پنچوں میں ہے۔ اسرائیل وہاں فلسطینی مسلمانوں پر آئے روز مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، لیکن ہم مسلمان متحد نہ ہونے کی وجہ سے اسرائیل سے اپنے قبلہ اول نہیں چھڑوا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل سے قبلہ اول کو آزاد کرانے کیلئے پوری دنیا کے مسلمانوں کو ایک پیج پر متحد ہونا ہوگا۔ بیت المقدس کی آزادی کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ اسرائیل اور امریکہ مسلمانوں کے دشمن ہیں، ان سے کبھی بھی خیر کی توقع نہیں کی جاسکتی۔
خبر کا کوڈ : 864740
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش