0
Tuesday 26 May 2020 08:57

بھارت، کورونا سے متاثر 10 بڑے ممالک میں شامل

بھارت، کورونا سے متاثر 10 بڑے ممالک میں شامل
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 7 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو اب تک یومیہ کیسز کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیر کو بڑی تعداد میں نئے کیسز کے بعد بھارت، ایران کو پیچھے چھوڑ کر کورونا سے متاثر 10 بڑے ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔مرکزی صحت کی وزارت کے جاری اعداد و شمار کے مطابق 6977 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 38 ہزار 845 تک پہنچ گئی ہے۔ بھارت میں اس وقت فعال کیسز کی تعداد 77 ہزار سے زیادہ ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 154 افراد کی ہلاکت کے بعد مجموعی تعداد چار ہزار 21 ہو گئی ہے۔ مرکزی صحت کی وزارت کا کہنا ہے کہ مزید 3280 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں، صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 57 ہزار721 ہو گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 864757
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش