QR CodeQR Code

بھارت نے متنازع علاقے کا اسٹیٹس بدلنا چاہا، چین

26 May 2020 09:17

مشرقی لداخ کے علاقے میں بھارتی اہلکاروں کی چینی فوج سے جھڑپیں ہوئیں، چین کے سخت جواب پر بھارت نے مذاکرات کی کوشش کی۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت نے چین کیخلاف بھی محاذ آرائی ترک نہ کی، متنازع علاقے میں داخل ہونے پر چینی فوج نے بھارتی اہلکاروں کی درگت بنا دی۔چین کے سخت جواب پر بھارت نے مذاکرات کی کوشش کی۔ مشرقی لداخ کے علاقے میں بھارتی اہلکاروں کی چینی فوج سے جھڑپیں ہوئیں، اس دوران سرحدی خلاف ورزی پر چین کی جانب سے بھارتی فوجیوں کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات بھی ہیں۔ چین نے کہا ہے کہ بھارت نے سکم اور لداخ میں لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی، بھارت نے متنازع علاقہ کا اسٹیٹس یکطرفہ طور پر تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 864758

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864758/بھارت-نے-متنازع-علاقے-کا-اسٹیٹس-بدلنا-چاہا-چین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org