0
Tuesday 26 May 2020 09:29

امریکا میں برازیل سے آنیوالے غیر ملکیوں پر پابندی

امریکا میں برازیل سے آنیوالے غیر ملکیوں پر پابندی
اسلام ٹائمز۔ برازیل میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے پر امریکا نے برازیل سے آنے والے غیر ملکیوں پر پابندی لگا دی ہے۔ برازیل میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 56 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی پابندی سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت متاثر نہیں ہوگی۔ ادھر میکسیکن صدر نے کورونا کی وجہ سے ملک میں 10 لاکھ نوکریاں ختم ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ جنوبی افریقہ میں موجود دنیا کی سب سے گہری سونے کی کان میں 164 کورونا وائرس کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ بھارت میں اندرون ملک پروازیں آج سے بحال کر دی گئی ہیں، جبکہ جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں آج ایمرجنسی اٹھائے جانے کا امکان ہے۔ نیوزی لینڈ میں 100 افراد کے اجتماعات کے انعقاد کی اجازت دے دی گئی ہے، علاوہ ازیں اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ اور شہر بارسلونا میں پابندیوں میں نرمی کر دی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 864759
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش