QR CodeQR Code

ڈبلیو ایچ او، ہائیڈرو آکسی کلوروکوئن کا ٹرائل روکنے کی ہدایت

26 May 2020 09:51

گزشتہ روز ایک میڈیکل جرنل The Lancet نے تحقیق شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ دوا کورونا کے مریضوں میں موت کے امکانات بڑھا سکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ممکنہ دوا ہائیڈرو آکسی کلوروکوئن کا کلینکل ٹرائل عارضی طور پر روکنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ڈیلبو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ پابندی عارضی ہے، اس دوران اس دوا کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ یہ پابندی مختلف ملکوں میں کورونا سے بچاؤ کے لیے دواؤں پر کام کرنے والی ایک تنظیم کی سفارش پر لگائی گئی ہے۔ گزشتہ روز ایک میڈیکل جرنل The Lancet نے تحقیق شائع کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ یہ دوا کورونا کے مریضوں میں موت کے امکانات بڑھا سکتی ہے۔ یاد رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ انکشاف کیا تھا کہ وہ ہائیڈرو آکسی کلوروکوئن لے رہے ہیں جبکہ برازیل کے وزیر صحت نے بھی یہ دوا لینے کا مشورہ دیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 864760

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864760/ڈبلیو-ایچ-او-ہائیڈرو-ا-کسی-کلوروکوئن-کا-ٹرائل-روکنے-کی-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org