0
Tuesday 26 May 2020 10:47

پی آئی اے کا فلائٹ آپریشنز کنٹرول سسٹم تبدیل کرنے کا فیصلہ

پی آئی اے کا فلائٹ آپریشنز کنٹرول سسٹم تبدیل کرنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ کراچی طیارے حادثہ کے بعد پی آئی اے نے فلائٹ آپریشنز کنٹرول سسٹم تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے پرانے فلائٹ آپریشنز کنٹرول سسٹم کو جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ سسٹم سے تبدیل کرنے جا رہا ہے، جدید اور عالمی معیار کے مطابق فلائٹ آپریشنز کنٹرول سسٹم ترکی کی ہٹ آئی ٹی کمپنی سے حاصل کیا جائے گا۔ اس سے پی آئی اے طیاروں کو حادثات سے بچانے میں بہت معاونت ملے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ فلائٹ سسٹم سے پی آئی اے کی سروس ڈیلوری عالمی معیار کی ہو جائے گی، نیا فلائٹ آپریشن سسٹم آئی اے ٹی اے، انٹرنیشنل سول ایوی ایشن سے منظور شدہ ہو گا، جدید فلائٹ آپریشنز کنٹرول سسٹم سے پی آئی اے موجودہ صورتحال یکسر تبدیل ہو جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 864778
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش