0
Tuesday 26 May 2020 12:05

شہباز شریف کا کورونا کے بڑھتے کیسز پر اظہار تشویش

شہباز شریف کا کورونا کے بڑھتے کیسز پر اظہار تشویش
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے ملک میں کورونا وائرس سے متاثرین اور اموات کی شرح میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاون کے نفاذ اور کھولنے سے پہلے حکمت عملی ہوتی تو متاثرین کی تعداد میں بے تحاشا اضافہ نہ ہوتا۔ شہباز شریف نے کہا کہ حکمران مزید وقت ضائع نہ کریں، ہمہ جہت اور جامع  حکمت عملی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹنگ کے ڈیٹا کے بارے میں قوم کو بتایا جائے، پھیلاو کو روکنے کی حکمت عملی کیا ہے؟ تفصیل بتائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر حکومت کی تازہ حکمت عملی کیا ہے؟ قوم کو اس حوالے سے بھی بتایا جائے، جبکہ وقت تیزی سے گزر رہا ہے، حالات کے مطابق متعلقہ پہلووں پر توجہ دی جائے تاکہ نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرے، ورنہ خدانخواستہ حالات ہاتھ سے نکلے جا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 864786
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش