0
Tuesday 26 May 2020 12:25

لاہور، پتوکی میں ٹرین کی کار کو ٹکر، 4 افراد جاں بحق

لاہور، پتوکی میں ٹرین کی کار کو ٹکر، 4 افراد جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پتوکی کے قریب پھاٹک کراس کرتے ہوئے کار ٹرین کی زد میں آ گئی، جس کے نتیجے میں ایک خاندان کے 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونیوالوں میں 2 خواین بھی شامل ہیں۔ پتوکی کے قریب کار سوار فیملی گہلن جا رہی تھی کہ پھاٹک کراس کرتے ہوئے کار خیبر میل ٹرین کی زد میں آ گئی۔ جاں بحق ہونیوالے دو بھائی حماد اور جواد کے ہمراہ ان کی بیگمات تھیں۔ ایک خاتون کو شدید زخمی حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا۔

پولیس اور ریسکیو 1122 اہلکاروں نے موقع پر پہنچ امدادی کاروائیاں کیں۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹرین حادثے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ سے حادثے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ٹرین کی آمد پر پھاٹک کو کھلا چھوڑنا غفلت کے زمرے میں آتا ہے، مجرمانہ غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے کاررروائی عمل میں لائی جائے۔
خبر کا کوڈ : 864796
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش