QR CodeQR Code

پنجاب کابینہ کی کارکردگی، آئندہ ہفتے تبدیلیوں کا امکان

26 May 2020 12:44

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں نئے اراکین کو موقع دیا جائے گا یا پرانے سکے ہی چلیں گے، وزراء کی کارکردگی رپورٹس پر وزیراعلی فیصلہ کریں گے۔ پنجاب کابینہ اراکین کو وزیراعلی عثمان بزدار کی جانب سے 15 روز کے اندر اپنی کارکردگی رپورٹس جمع کروانے کی مہلت دی گئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کابینہ میں تبدیلیاں، وزراء کو کارکردگی رپورٹس جمع کروانے کی مہلت کا آج آخری روز، چھٹیوں کے اختتام پر کابینہ کے وزراء کی اکھاڑ پچھاڑ شروع ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں نئے اراکین کو موقع دیا جائے گا یا پرانے سکے ہی چلیں گے، وزراء کی کارکردگی رپورٹس پر وزیراعلی فیصلہ کریں گے۔ پنجاب کابینہ اراکین کو وزیراعلی عثمان بزدار کی جانب سے 15 روز کے اندر اپنی کارکردگی رپورٹس جمع کروانے کی مہلت دی گئی تھی جو آج ختم ہو جائے گی، تاہم عید کی چھٹیوں کے باعث یہ رپورٹس رواں ہفتے میں جمع کروائی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کابینہ کے اندر کون رہے گا کون جائے گا، ناقص کارکردگی والے وزراء کی چھٹی ہوگی یا نہیں اس بارے میں اگلا ہفتہ اہم قرار دیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 864799

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864799/پنجاب-کابینہ-کی-کارکردگی-آئندہ-ہفتے-تبدیلیوں-کا-امکان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org