QR CodeQR Code

طیارے حادثے کی تحقیقات شفاف انداز میں ہوں گے، اعجاز شاہ

26 May 2020 13:52

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پائلٹ سجاد گل کے جانے پر دلی رنج ہوا، اس مشکل گھڑی میں آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آپ کی تکلیف کا اندازہ کوئی نہیں کر سکتا، یہی دعا ہے کہ خدا آپ کو ہمت دے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کراچی میں پی آئی اے حادثے کا شکار ہونیوالے شہید پائلٹ سجاد گل کی لاہور میں رہائشگاہ پر آئے اور اہلخانہ سے اظہارِ تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہید کیپٹن کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پائلٹ سجاد گل کے جانے پر دلی رنج ہوا، اس مشکل گھڑی میں آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دعاگو ہیں کہ اللہ تعالی آپ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آپ کی تکلیف کا اندازہ کوئی نہیں کر سکتا، یہی دعا ہے کہ خدا آپ کو ہمت دے۔

انہوں نے کہا کہ کیپٹن سجاد گل کی شہادت نہ صرف پی آئی اے بلکہ پورے ملک کیلئے ایک بڑا نقصان ہے۔ اعجاز احمد شاہ کا کہنا تھا کہ سجاد گل نے آخری لمحے تک اپنی جہاز بچانے کی پوری کوشش کی لیکن قدرت کو کچھ اور منظور تھا۔ وزیر داخلہ نے مرحوم کے والد کو یقین دہانی کروائی کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق حادثے کی تحقیقات شفاف طریقے سے ہوں گی، شہید کیپٹن کے والد نے تمام متعلقہ اداروں سے اپیل کی کہ ایسے بیانات دینے سے اجتناب کریں جس سے ہماری دل آزاری ہو، ہمارے جذبات اور احساسات کا خیال کیا جائے، انکوائری کے 90 دن مکمل ہونے دیں۔


خبر کا کوڈ: 864824

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864824/طیارے-حادثے-کی-تحقیقات-شفاف-انداز-میں-ہوں-گے-اعجاز-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org