QR CodeQR Code

شہباز شریف نے قوم کو مایوس کیا ہے، فیاض الحسن چوہان

26 May 2020 14:24

وزیر اطلاعات پنجاب نے شہباز شریف کی جانب سے حکومت پر تنقید پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف بتائیں مسلم لیگ ن کا اب تک کرونا کیخلاف کیا کردار رہا ہے، ابھی تک ن لیگ نے ایک آنے دھیلے کا خرچہ کرونا کے حوالے سے نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بطور اپوزیشن لیڈر قوم کو اس مشکل وقت میں لیڈ کرنا فرض بنتا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف دبنگ بننے کے بجائے ملنگ بن کر ڈرائنگ روم میں ماسک لگائے بیٹھے ہیں۔ شہباز شریف کمرے سے باہر نکلیں تو انہیں حقائق کا پتہ چلے۔ وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف کی جانب سے حکومت پر تنقید پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف بتائیں مسلم لیگ ن کا اب تک کرونا کیخلاف کیا کردار رہا ہے، ابھی تک ن لیگ نے ایک آنے دھیلے کا خرچہ کرونا کے حوالے سے نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بطور اپوزیشن لیڈر قوم کو اس مشکل وقت میں لیڈ کرنا فرض بنتا تھا۔ شہباز شریف نے ابھی تک اپنی بے عملی سے قوم کو شدید مایوس کیا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ سارا پاکستان کرونا سے ڈرنا نہیں، لڑنا ہے، کے نعرے پر عمل پیرا ہے اور حکومت پوری حکمتِ عملی سے کرونابچاؤ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سردار عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب فروری سے کرونا کیخلاف بہادری سے جنگ لڑ رہا ہے، آج پنجاب میں یومیہ ٹیسٹنگ کیپسٹی 5000 تک پہنچ چکی ہے۔ سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر 9 لیبارٹریز کو بی ایس ایل تھری لیول پر اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں وافر قرنطینہ مراکز اور آئسولیشن وارڈز قائم کیے گئے ہیں، فی الحال ملک بھر میں دستیاب وینٹی لیٹرز میں سے 17 فیصد زیر استعمال ہیں۔


خبر کا کوڈ: 864833

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864833/شہباز-شریف-نے-قوم-کو-مایوس-کیا-ہے-فیاض-الحسن-چوہان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org