0
Tuesday 26 May 2020 14:57

طیارہ حادثہ، فرانسیسی ایئربس ٹیم کا جائے وقوعہ کا دورہ، شواہد اکھٹے کرلئے

طیارہ حادثہ، فرانسیسی ایئربس ٹیم کا جائے وقوعہ کا دورہ، شواہد اکھٹے کرلئے
اسلام ٹائمز۔ ایئربس کی 11 رکنی فرانسیسی ماہرین کی ٹیم نے کراچی میں پی آئی اے طیارہ حادثے کی جگہ سے اہم تصاویر اور ویڈیو کی شکل میں شواہد اکٹھے کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف طیارہ ساز کمپنی ایئربس کے ماہرین پر مشتمل 11 رکنی فرانسیسی ماہرین کی ٹیم نے کراچی پہنچنے کے بعد ماڈل کالونی میں طیارہ حادثے کی جائے وقوعہ کا دورہ کیا، اس موقع پر انہیں سول ایوی ایشن کے فائر ڈپارٹمنٹ، پی آئی اے کے فلائٹ سیفٹی اور انجینئرنگ کے افسران نے تفصیلی بریفنگ دی۔ ایئر بس کی ٹیم نے حادثے کے شکار طیارے کے ملبے، انجن، لینڈنگ گیئر، ونگز اور فلائٹ کنٹرول سسٹم کا جائزہ لیا، ٹیم نے طیارہ ٹکرانے سے ٹوٹنے والے گھروں کا معائنہ بھی کیا اور طیارے کے ملبے اور متاثرہ عمارتوں کی تصاویر اور ویڈیوز بنائی گئی۔

ایئر بس کے ماہرین کی 11 رکنی ٹیم خصوصی طیارے کی پرواز اے آئی بی 1888 کے ذریعے آج ہی کراچی پہنچی ہے۔ ٹیم اپنی تحقیقات کرکے آج رات ہی روانہ ہو جائے گی اور اپنے ساتھ طیارے کا بلیک باکس لے جائے گی، جس سے حادثے کی تحقیقات میں مزید اہم شواہد ملیں گے۔ واضح رہے کہ 22 مئی کو لاہور سے کراچی آنے والا طیارہ پی کے 8303 کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اترنے سے کچھ منٹ قبل ہی تکنیکی خرابی کے باعث قریبی آبادی میں گر گر تباہ ہوگیا تھا، طیارے میں میں 99 افراد سوار تھے، جن میں سے 97 افراد جاں بحق اور دو افراد معجزانہ طور پر بچ گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 864843
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش