QR CodeQR Code

پی آئی اے طیارہ حادثہ، ائیربس کا وائس ڈیٹا ریکارڈ مل گیا

26 May 2020 15:07

جدید آلات سے لیس 7 رکنی ٹیم نے حادثے میں تباہ ہونے والی عمارتوں کے اسٹرکچر کو جانچا، نقصانات کا تخمینہ لگایا اور بلڈنگ مٹیریل کا جائزہ بھی لیا۔ رن وے پر لگے کیمرے کی ریکارڈنگ بھی تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کر دی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں حادثے کا شکار ہونے والے پی آئی اے طیارے کا فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر جائے حادثہ سے مل گیا ہے، فلائٹ ریکارڈ اور بلیک باکس ایئربس کی ٹیم کے حوالے کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی طیارہ حادثے کی جگہ پر تحقیقات جاری ہیں۔ طیارے کے دونوں اہم آلات کے ذریعے حادثے کی وجوہات کا تعین ہو سکے گا۔ تحقیقاتی ٹیم نے ڈیوٹی پر موجود ایئر ٹریفک کنٹرولر کو بھی شامل تفتیش کر لیا ہے۔ دوسری جانب پی آئی اے کی خصوصی ٹیم نے طیارہ حادثے کے مقام کا دورہ کرکے نقصانات کا تخمینہ لگایا۔ حتمی رپورٹ وفاقی حکومت کو بھیجی جائے گی۔ پی آئی اے، سول ایوی ایشن اور شہری انتظامیہ کی مشترکہ ٹیم نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ جدید آلات سے لیس 7 رکنی ٹیم نے حادثے میں تباہ ہونے والی عمارتوں کے اسٹرکچر کو جانچا، نقصانات کا تخمینہ لگایا اور بلڈنگ مٹیریل کا جائزہ بھی لیا۔ رن وے پر لگے کیمرے کی ریکارڈنگ بھی تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کر دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 864845

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864845/پی-ا-ئی-اے-طیارہ-حادثہ-ائیربس-کا-وائس-ڈیٹا-ریکارڈ-مل-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org