QR CodeQR Code

کراچی طیارہ حادثہ کے شہداء کے ڈی این اے نمونے لاہور پہنچا دیئے گئے

26 May 2020 15:16

ڈی جی فرانزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر اشرف طاہر کا کہنا ہے کہ ڈی این اے نمونوں پر ماہرین کی خاص ٹیم تشکیل دی گئی ہے، اس ٹیم کی نگرانی میں رپورٹ مکمل کی جائےگی۔ ڈاکٹر اشرف طاہر کا کہنا ہے کہ عید کی چھٹیوں کے باوجود ماہرین کو یہ ٹاسک مکمل کرنے کیلئے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اسلام ٹائمز۔ سانحہ پی آئی اے کراچی میں شہید ہونیوالے افراد کی شناخت کرنے کیلئے پنجاب فرانزک ایجنسی کے ماہرین کی ٹیم نے جائے حادثہ سے ڈی این اے کے نمونے حاصل کرنے کے بعد انہیں لاہور منتقل کر دیا ہے۔ فرانزک سائنس ایجنسی کی جانب سے ٹیم کو کراچی سیمپلز کیلئے بھیجا گیا تھا۔

ڈی جی فرانزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر اشرف طاہر کا کہنا ہے کہ ڈی این اے نمونوں پر ماہرین کی خاص ٹیم تشکیل دی گئی ہے، اس ٹیم کی نگرانی میں رپورٹ مکمل کی جائےگی۔ ڈاکٹر اشرف طاہر کا کہنا ہے کہ عید کی چھٹیوں کے باوجود ماہرین کو یہ ٹاسک مکمل کرنے کیلئے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ڈی این اے کا پروسیجر کم سے کم وقت میں مکمل کیا جائے گا، عمومی طور پر نتائج حاصل کرنے میں ایک ہفتہ درکار ہوتا ہے۔ ڈی جی ڈاکٹر اشرف طاہر نے بتایا ہے کہ پنجاب فرانزک ایجنسی ایشیاء کی سب سے بڑی فرانزک کرائم انویسٹی گیشن لیب ہے اور عالمی سطح پر یہ لیب ایف بی آئی کے بعد دوسری بڑی لیب ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ شہداء کی رپورٹ متعلقہ حکام تک چوبیس گھنٹوں میں پہنچا دی جائے گی۔

خبر کا کوڈ: 864850

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864850/کراچی-طیارہ-حادثہ-کے-شہداء-ڈی-این-اے-نمونے-لاہور-پہنچا-دیئے-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org