0
Tuesday 26 May 2020 15:46

بلوچستان عید کے پہلے دو روز, کورونا کے 162 کیسز رپورٹ

بلوچستان عید کے پہلے دو روز, کورونا کے 162 کیسز رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق صوبے بھر سے عید کے پہلے دو روز کورونا وائرس کے 162 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے پر سول سیکریٹریٹ محکمہ صحت میں اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں سیکرٹری صحت دوستین جمالدینی، ڈی جی ڈاکٹر سلیم ابڑو و دیگر متعلقہ حکام شریک تھے۔ اجلاس میں بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں بتدریج اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور کورونا کی روک تھام کے لیے احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد پر زور بھی دیا گیا۔ دوران اجلاس سیکرٹری صحت دوستین جمالدینی نے کہا کہ کورونا کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر عوام غیرضروری گھروں سےنہ نکلیں۔ سیکرٹری صحت نے مزید کہا کہ محکمہ صحت کی وضع کردہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے۔ محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3468 ہوچکی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 864857
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش