QR CodeQR Code

بھارت میں لاک ڈاؤن ناکام رہا ہے، راہل گاندھی

26 May 2020 17:08

کانگریس لیڈر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مودی 21 دن میں کورونا کو روکنے میں ناکام رہے اور پھر اس میں تین مرتبہ اضافہ کیا گیا۔ اب لاک ڈاؤن کو 60 روز ہونے والے ہیں لیکن حالات بہتر ہونے کے بجائے بہت زیادہ خراب ہوگئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس کو قابو میں کرنے کے لئے ملک سے 21 روز مانگے گئے تھے لیکن اب دو ماہ ہونے جارہا ہے لیکن وباء کم ہونے کے بجائے اور بڑھتی ہی جارہی ہے، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارت میں لاک ڈاؤن ناکام رہا ہے۔ راہل گاندھی نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مودی 21 دن میں کورونا کو روکنے میں ناکام رہے اور پھر اس میں تین مرتبہ اضافہ کیا گیا۔ اب لاک ڈاؤن کو 60 روز ہونے والے ہیں لیکن حالات بہتر ہونے کے بجائے بہت زیادہ خراب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس کورونا سے لڑنے کے لئے کوئی مضبوط حکمت عملی نہیں ہے اس لئے اسے قابو کرنے میں ہم ناکام ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے لڑنے کے لئے دنیا کے تجربات کو دیکھیں تو ہندوستان ہی واحد ملک ہے جہاں اس کے تیزی سے پھیلنے کے درمیان لاک ڈاؤن کھولا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کا ہدف حاصل نہیں ہوا ہے۔ اس تعلق سے پہلی حکمت عملی ناکام ہوئی ہے لیکن حکومت کو بتانا چاہیئے کہ وہ اب لاک ڈاؤن کس طرح سے ہٹائے گی اور تاجروں و عام لوگوں کے مفادات کا خیال کس طرح رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مودی کو یہ تسلیم کرنا چاہیئے کہ کورونا کو روکنے کے لئے انہوں نے جو اقدام کیا تھا اس میں وہ ناکام ہوئے ہیں اور وہ اب کیا کررہے ہیں اس کے بارے میں بھی انہیں بتانا چاہیئے۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ کورونا نے ملک کی معیشت کو تباہ کردیا ہے اور انہوں نے یہ انتباہ مارچ سے قبل ہی دے دیا تھا لیکن حکومت نے تب ان کی بات پر توجہ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت سے یہ اپیل ہے کہ وہ ملک کی معیشت میں بہتری کے لئے مضبوط اقدام کریں۔


خبر کا کوڈ: 864859

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864859/بھارت-میں-لاک-ڈاؤن-ناکام-رہا-ہے-راہل-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org