0
Tuesday 26 May 2020 16:58

بھارت میں کورونا کی سنگینی برقرار، متاثرین کی مجموعی تعداد 1.45 لاکھ

بھارت میں کورونا کی سنگینی برقرار، متاثرین کی مجموعی تعداد 1.45 لاکھ
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کورونا وائرس کی سنگینی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور اب یہ دنیا بھر میں انفیکشن کے سب سے زیادہ کیسز والے ممالک میں 10ویں نمبر پر ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں انفیکشن کے کیسوں میں اگرچہ جزوی کمی آئی ہے جبکہ اسی مدت 2770 لوگ ٹھیک ہوئے بھی ہیں جس سے اس بیماری سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 60 ہزار سے زائد ہوگئی۔ اس درمیان مہاراشٹر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 52 ہزار سے زائد ہوگئی۔ بھارت میں صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 6535 نئے کیس سامنے آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد 145380 تک پہنچ گئی۔ فی الحال ملک میں کل 80722 ایکٹیو کیسز ہیں۔ اس سے ایک دن پہلے 6977 اور اتوار اور ہفتہ کو بالترتیب 6767 اور 6654 نئے کیس سامنے آئے تھے۔ ملک میں کورونا انفیکشن سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 146 افراد کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 4167 ہو گئی۔ اسی مدت میں اس بیماری سے 2770 لوگ شفایاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند ہونے والوں کی مجموعی تعداد 60491 ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 864861
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش