QR CodeQR Code

بلوچستان میں ابتک کرونا کے 3 ہزار 468 مریض رپورٹ، 41 افراد جانبحق

عوامی سطح پر غیر سنجیدگی برقرار رہی تو مزید سخت حالات کا سامنا کرنا پڑیگا، ڈاکٹر سلیم ابڑو

26 May 2020 17:01

کوئٹہ سے جاری کیے گئے ایک بیان میں ڈی جی صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کی صورتِحال کے تناظر میں صوبائی حکومت کو سفارشات مرتب کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 57 ہزار سے زائد ہو گئی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈی جی صحت بلوچستان ڈاکٹر سلیم ابڑو کہتے ہیں کہ صوبے کے عوام کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے سلسلے میں احتیاطی تدابیر کے حوالے سے ذمے داری کا مظاہرہ نہیں کر رہے۔ کوئٹہ سے جاری کیے گئے ایک بیان میں ڈی جی صحت بلوچستان ڈاکٹر سلیم ابڑو نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی عوامی مشکلات کے مدِنظر کی گئی۔
ڈی جی صحت بلوچستان کا مزید کہنا ہے کہ کہ عوامی سطح پر غیر سنجیدگی برقرار رہی تو مزید سخت حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ڈاکٹر سلیم ابڑو کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلوچستان میں کورونا وائرس کی صورتِحال کے تناظر میں صوبائی حکومت کو سفارشات مرتب کر دی ہیں۔ واضح رہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 57 ہزار سے زائد ہو گئی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 57 ہزار 616 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1 ہزار 196 ہو گئی۔ کورونا وائرس کے ملک میں 38 ہزار 106 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 18 ہزار 314 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ادھر کورونا وائرس کے بلوچستان میں 3 ہزار 468 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 41 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 864869

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864869/عوامی-سطح-پر-غیر-سنجیدگی-برقرار-رہی-مزید-سخت-حالات-کا-سامنا-کرنا-پڑیگا-ڈاکٹر-سلیم-ابڑو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org