QR CodeQR Code

"فارچون" ایران و وینزوئیلا کی آزادی اور جرأت کی علامت بن گیا ہے، نکولس میڈورو

26 May 2020 18:01

وینزوئیلا کے صدر نے ایران کیطرف سے وینزوئیلا کو بھیجے گئے 5 ایندھن بردار بحری بیڑوں کے حوالے سے ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ (وینزوئیلا پہنچنے والا پہلا ایرانی بحری جہاز) "فارچون" ایران و وینزوئیلا کی آزادی اور بہادری کی علامت ہے۔ نکولس میڈورو نے اپنے پیغام کیساتھ ایرانی بحری بیڑے فارچون اور وینزوئیلا کے حکام و عوام کیجانب سے اسکے پرتباک استقبال کی تصویریں بھی منسلک کیں۔


اسلام ٹائمز۔ وینزوئیلا کے صدر نکولس میڈورو نے ایران کی طرف سے وینزوئیلا کو بھیجے گئے 5 ایندھن بردار بحری بیڑوں کے حوالے سے ٹوئٹر پر جاری ہونے والے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ سوموار 25 مئی کے روز (وینزوئیلا پہنچنے والا پہلا ایرانی بحری جہاز) "فارچون" ایران و وینزوئیلا کی عوام کی آزادی اور جرأت کی علامت بن گیا ہے۔ نکولس میڈورو نے اپنے پیغام کے ساتھ ایرانی بحری بیڑے فارچون اور وینزوئیلا کے حکام و عوام کی جانب سے اس کے پرتباک استقبال کی تصویریں بھی منسلک کیں۔ واضح رہے کہ ایران کی جانب سے وینزوئیلا کو ایرانی پٹرول کے حامل 5 بحری بیڑوں کے بھیجے جانے پر امریکی حکام نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ امریکی نیول فورسز کے ذریعے ان بحری جہازوں کا رستہ کاٹ دیا جائے گا جس پر ایران کی طرف سے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اعلان کیا گیا تھا کہ ایران اپنے بحری بیڑوں کی حفاظت کے لئے ضروری ہر اقدام اٹھائے گا۔ وینزوئیلا کو بھیجے گئے 5 ایرانی آئل ٹینکرز میں سے 2 (فارچون اور فاریسٹ) وینزوئیلا پہنچ چکے ہیں جبکہ باقی 3 بحری جہاز تاحال آزاد پانیوں میں موجود ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 864875

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864875/فارچون-ایران-وینزوئیلا-کی-آزادی-اور-جرا-ت-علامت-بن-گیا-ہے-نکولس-میڈورو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org