0
Tuesday 26 May 2020 18:55

مریضوں کی تعداد بڑھنے پر دوبارہ لاک ڈاؤن کرسکتے ہیں، وزیر اطلاعات سندھ

مریضوں کی تعداد بڑھنے پر دوبارہ لاک ڈاؤن کرسکتے ہیں، وزیر اطلاعات سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے بعد سندھ کے وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے بھی دوبارہ لاک ڈاؤن لگانے کا عندیہ دے دیا۔ اپنے بیان میں صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ صرف مخصوص اوقات میں طے کردہ ضابطہ کار کے تحت کاروبار جاری رہنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی کاوشوں کو ریل اور جہاز کی سفری آزادیاں نقصان پہنچارہی ہیں، مریضوں کی تعداد بڑھنے پر دوبارہ لاک ڈاؤن کرسکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں بیڈز اور دیگر سہولیات بھی بڑھا رہے ہیں، کورونا کے ساتھ رہنے کی عادت اپنانی ہوگی۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات لائق تحسین ہیں، عوام کی خدمت میں مصروف ڈاکٹروں اور طبی عملے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور موجودہ حالات میں انسانیت کی بقاء میں مصروف مسیحا ہمارا فخر ہیں۔ وزیر اطلاعات سندھ نے عوام سے اپیل کہ کہ کسی بھی طرح کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بھی کورونا کیسز بڑھنے پر عید کے بعد دوبارہ لاک ڈاؤن لگانے کا عندیہ دیا تھا۔ دوسری جانب ملک میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک 1200 سے زائد افراد مہلک وائرس کے باعث انتقال کرچکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 58 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 864879
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش