0
Tuesday 26 May 2020 20:23

تدفین کیلئے 10 لاکھ روپے فی کس لواحقین تک پہنچائے جارہے ہیں، ترجمان پی آئی اے

تدفین کیلئے 10 لاکھ روپے فی کس لواحقین تک پہنچائے جارہے ہیں، ترجمان پی آئی اے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا عملہ اور رضاکار لواحقین کی خدمت کیلئے 24 گھنٹے ایمرجنسی ریسپانس سینٹر میں مصروف عمل ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق متاثرہ خاندانوں سے پی آئی اے انتظامیہ مسلسل رابطے میں ہے، پی آئی اے کا عملہ اور رضاکار لواحقین کی خدمت کیلئے 24 گھنٹے ایمرجنسی ریسپانس سینٹرمیں مصروف عمل ہے، 56 لاشیں ایدھی اور چھیپا کے سرد خانوں میں موجود ہیں، طیارہ حادثے کے 41 افراد کی لاشیں لواحقین کے حوالے کردی گئی ہیں۔

پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے لواحقین کو کراچی کی انٹرنیشنل اورڈومیسٹک ٹکٹیں جاری کیں، اب تک 4 میتیں لاہور اور 3 اسلام آباد پہنچائی جاچکی ہیں، میتوں کو وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر ان کے گھروں تک پہنچایا جارہا ہے، 32 لواحقین اور حادثے میں بے گھر 13 افراد کو ائیرپورٹ ہوٹل اور قصر ناز میں ٹھہرایا جارہا ہے، تدفین کے لئے فوری طور پر 10 لاکھ روپے فی کس لواحقین کو گھروں تک پہنچائے جارہے ہیں جب کہ متاثرہ گھروں اور املاک کو ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگانے کیلئے سروے کا کام جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 864880
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش