QR CodeQR Code

زبردستی کورونا کا مریض ثابت کرنے کے واقعات سے معاملات مشکوک ہوتے جارہے ہیں، قاری محمد عثمان

26 May 2020 20:45

تبلیغی جماعت کراچی کی شوریٰ اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے رہنم جے یو آئی نے کہا کہ کورونا وائرس ایک وباء ہے اسے وباء کی طرح ہی لینا چاہیئے مگر اسکی آڑ میں ہونیوالے واقعات حکومت اور طبی عملے کے کردار کو مشکوک بنا رہے ہیں، زبردستی میتوں کو روک کر انہیں کورونا مریض ڈکلیئر کرانا، میت کے عوض 5 لاکھ روپیہ دینے کی آفر کہاں کی عقلمندی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے رہنما قاری محمد عثمان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی آڑ میں عوام کو ہراساں کرنا تشویشناک ہے، زبردستی کورونا کا مریض ثابت کرنے کے واقعات سے معاملات مشکوک ہوتے جارہے ہیں، سرکاری ہسپتالوں کے  چند ڈاکٹرز اور پرائیوٹ ہسپتالوں کی جانب سے زبردستی کورونا کا مرض ظاہر کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید اور باسی عید پر شہر بھر سے ملاقات کیلئے آئے ہوئے معززین و جماعتی احباب اور تبلیغی جماعت کراچی کی شوریٰ کے اراکین کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

قاری محمد عثمان نے کہا کہ کورونا وائرس ایک وباء ہے اسے وباء کی طرح ہی لینا چاہیئے مگر اسکی آڑ میں ہونیوالے واقعات حکومت اور طبی عملے کے کردار کو مشکوک بنا رہے ہیں، زبردستی میتوں کو روک کر انہیں کورونا مریض ڈکلیئر کرانا، میت کے عوض 5 لاکھ روپیہ دینے کی آفر کہاں کی عقلمندی ہے۔ قاری عثمان نے کہا کہ ایسے اقدامات کی شکایات سرکاری ہسپتالوں سمیت پرائیویٹ ہسپتالوں سے بھی آرہی ہیں، بعض نامور پرائیوٹ ہسپتالوں میں مریضوں سے لاکھوں روپے کی فیس لی جارہی ہے جبکہ علاج صرف پیناڈول کی گولی سے کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا وجہ ہے کہ بغیر ٹیسٹوں کے میتوں کو کورونا مریضوں کی لسٹوں میں ڈالا جارہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 864883

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864883/زبردستی-کورونا-کا-مریض-ثابت-کرنے-کے-واقعات-سے-معاملات-مشکوک-ہوتے-جارہے-ہیں-قاری-محمد-عثمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org