QR CodeQR Code

ایران:لینڈنگ کے دوران طیارے کو حادثہ،16 افراد جاں بحق،33 زخمی

25 Jul 2009 11:02

ایران میں لینڈنگ کے دوران طیارے کو حادثے کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور تینتیس زخمی ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران سے مشہد پہنچنے والے مسافر طیارے کے پہیوں میں رن وے پر لینڈنگ کے دوران آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں طیارہ رن وے سے اترا کر قریبی


مشہد:ایران میں لینڈنگ کے دوران طیارے کو حادثے کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور تینتیس زخمی ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران سے مشہد پہنچنے والے مسافر طیارے کے پہیوں میں رن وے پر لینڈنگ کے دوران آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں طیارہ رن وے سے اترا کر قریبی عمارت سے ٹکر ا گیا۔ طیارے میں ایک سو تریپن مسافر سوار تھے جن میں سے 16 افراد جاں بحق اور تینتیس زخمی ہو گئے۔ بچ جانے والے مسافروں کی اکثریت کو بحفاظت طیارے سے نکال لیا گیا۔ زخمیوں میں سے دو افراد شدید زخمی ہیں جبکہ بقیہ افراد کو مرحم پٹی کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔جاں بحق ہونے والے افراد میں جہاز کے عملے کے 13 افراد اور 3 مسافر شامل ہیں۔عملے کے ان 13 افراد میں سے 9 قزاقستانی اور 4 ایرانی ہیں۔یہ جہاز قزاقستان کی ملکیت ہے اور ایران کی آریا ہوائی سرویس نے اسے کرائے پر حاصل کر رکھا تھا۔ ایران میں گذشتہ دس روز کے دوران طیارے کا یہ دوسرا حادثہ ہے۔ اس سے پہلے پندرہ جولائی کو ہونے والے حادثے میں ایک سو اڑسٹھ مسافر ہلاک ہو گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 8649

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/8649/ایران-لینڈنگ-کے-دوران-طیارے-کو-حادثہ-16-افراد-جاں-بحق-33-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org