QR CodeQR Code

کرپٹ حکمرانوں کو فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے، صاحبزادہ فضل کریم

21 Jul 2011 23:12

اسلام ٹائمز:پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ ملک کے حالات اس وقت بہت خراب ہیں، حکومت نے عوام سے سستا سفر کرنے کی سہولت بھی چھین لی ہے، ڈیزل نہ ہونے کے باعث درجنوں ٹرینیں بند ہو چکی ہیں، یہ سب کچھ کرپشن کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام آئے روز فاقوں سے تنگ آ کر خود کشی کرنے پر مجبور ہیں


لاہور:اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل کے مرکزی چیئرمین رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ حکومت غریب عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے، بے روزگاری، لوڈشیڈنگ اور مہنگائی موجودہ حکومت کا عوام کو تحفہ ہے، جو عوام کو مدتوں یاد رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوٹ مار اور کرپشن میں ڈوبے حکمران ملک کو چلانے میں ناکام ہو چکے ہیں، جاگیردار لوگ سرمایہ کے بل بوتے پر حکومت میں آکر عوام کا استحصال کرتے ہیں، حکومت نے اپنے ساڑھے تین سالوں کے دوران ملک میں بے روزگاری، لوڈشیڈنگ، مہنگائی اور دیگر مسائل کے تحفے عوام کو دیئے، جو انہیں مدتوں یاد رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات اس وقت بہت خراب ہیں، حکومت نے عوام سے سستا سفر کرنے کی سہولت بھی چھین لی ہے، ڈیزل نہ ہونے کے باعث درجنوں ٹرینیں بند ہو چکی ہیں، یہ سب کچھ کرپشن کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا  کہ عوام آئے روز فاقوں سے تنگ آ کر خود کشی کرنے پر مجبور ہیں، کرپٹ حکمرانوں کو فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 86490

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/86490/کرپٹ-حکمرانوں-کو-فوری-طور-پر-مستعفی-ہو-جانا-چاہیے-صاحبزادہ-فضل-کریم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org