QR CodeQR Code

جعفر ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

26 May 2020 22:14

ڈی سی او ریلویز کا کہنا ہے کہ ٹریک سے اترنے والی پانچوں بوگیوں کو باقی ٹرین سے علیحدہ کردیا گیا ہے۔ ڈی سی او ریلویز نے بتایا ہے کہ جعفر ایکسپریس کو روانہ کردیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جعفر ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق جعفر ایکسپریس کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ شکارپور کے قریب پہنچی تو اس کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پٹریاں اترنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ڈی سی او ریلویز کا کہنا ہے کہ ٹریک سے اترنے والی پانچوں بوگیوں کو باقی ٹرین سے علیحدہ کردیا گیا ہے۔ ڈی سی او ریلویز نے بتایا ہے کہ جعفر ایکسپریس کو روانہ کردیا گیا ہے البتہ روہڑی ریلوے اسٹیشن پر متبادل بوگیاں لگا کر متاثرہ مسافروں کو ایڈجسٹ کر دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 864904

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864904/جعفر-ایکسپریس-بڑے-حادثے-سے-بال-بچ-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org