0
Tuesday 26 May 2020 22:14

جعفر ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

جعفر ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی
اسلام ٹائمز۔ جعفر ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق جعفر ایکسپریس کو حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ شکارپور کے قریب پہنچی تو اس کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پٹریاں اترنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ڈی سی او ریلویز کا کہنا ہے کہ ٹریک سے اترنے والی پانچوں بوگیوں کو باقی ٹرین سے علیحدہ کردیا گیا ہے۔ ڈی سی او ریلویز نے بتایا ہے کہ جعفر ایکسپریس کو روانہ کردیا گیا ہے البتہ روہڑی ریلوے اسٹیشن پر متبادل بوگیاں لگا کر متاثرہ مسافروں کو ایڈجسٹ کر دیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 864904
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش