QR CodeQR Code

پاکستان سنی تحریک کا سندھ میں بھی مزارات اولیا کھولنے کا مطالبہ

26 May 2020 22:51

پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ایس ٹی کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ حکومت طیارہ حادثے کی انکوائری رپورٹ منظر عام پر لائے، طیارہ حادثہ سے متاثرہ گھروں اور کی ازسرنو لیگل تعمیرات کرائی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ طیارہ حادثہ میں 97 افراد کی شہادت پر عید کی دن بھی دل رنجید ہیں، حکومت طیارہ حادثے کی انکوائری رپورٹ منظر عام پر لائے، طیارہ حادثہ سے متاثرہ گھروں اور کی ازسرنو لیگل تعمیرات کرائی جائے، شہیدوں اور زخمیوں کو معاوضہ دیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے نجات کیلئے حکومت کے ساتھ ہیں، حکومت ایسی پالیسیاں مرتب کرے کہ روزگار بھی چلتا رہے اور حکومتی کی ایس او پی پر بھی عمل درآمد یقینی ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کا خوف ختم کرنے کیلئے اسپتالوں میں مہم چلائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی طرح سندھ بھر میں بھی مزارات اولیاء فوری کھولیں جائیں، حکومت مزارات کھولنے کیلئے فوری اعلان کرے، بصورت دیگر عیدالفطر کے بعد اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 864908

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864908/پاکستان-سنی-تحریک-کا-سندھ-میں-بھی-مزارات-اولیا-کھولنے-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org