QR CodeQR Code

سعودی اتحاد نے یمن کیلئے غذائی اشیاء پر مشتمل 20 بحری جہاز روک لئے

27 May 2020 00:04

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی الحدیدہ بندرگاہ کے حکام کا کہنا ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے 20 سے زائد بحری جہازوں کو جن میں 500 ہزار ٹن سے زائد غذائی اشیاء اور ایندھن ہے، روک لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی جارح اتحاد نے یمن کے لئے غذائی اشیاء پر مشتمل 20 بحری جہازوں کو جیزان بندرگاہ پر روک لیا ہے۔ المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی الحدیدہ بندرگاہ کے حکام کا کہنا ہے کہ جارح سعودی اتحاد نے 20 سے زائد بحری جہازوں کو جن میں 500 ہزار ٹن سے زائد غذائی اشیاء اور ایندھن ہے، روک دیا ہے۔ یمن کی پٹرولیم کمپنی کے ترجمان امین الشباطی نے اس سے قبل کہا تھا کہ  کورونا وائرس کے پھیلاو کے باوجود جارح سعودی اتحاد سمندر میں بحری جہازوں سے غذائی اشیاء اور ایندھن چوری کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ کورونا سے پہلے ہی یمن کے شہری، ڈینگی، ملیریا اور کالرا میں مبتلا ہوچکے ہیں، جن کی وجہ سے ان میں مرض سے لڑنے کی توانائی ماند پڑ گئی ہے اور اس ملک کے 80 فیصد سے زائد لوگوں کو غیر ملکی انسان دوستانہ مدد کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ اس ملک کے زیادہ تر اسپتال یا تو بند پڑے ہیں یا پھر سعودی حملے میں تباہ ہوگئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 864924

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864924/سعودی-اتحاد-نے-یمن-کیلئے-غذائی-اشیاء-پر-مشتمل-20-بحری-جہاز-روک-لئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org