0
Wednesday 27 May 2020 09:59

روسی لڑاکا طیاروں نے امریکی جہاز کو روک لیا

روسی لڑاکا طیاروں نے امریکی جہاز کو روک لیا
اسلام ٹائمز۔ روس کے لڑاکا طیاروں نے امریکا کے جہاز کو بحیرہ روم میں روک لیا۔ امریکی بحریہ نے 2 روسی ایس یو 35 لڑاکا طیاروں کے ذریعے بحیرہ روم میں امریکی بحریہ کے P-8A پوسائیڈن جہاز کو روکنے کا الزام عائد کیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی بحریہ کے حکام کا کہنا ہے کہ امریکی بحری جہاز کا بحیرہ روم کے مشرق میں داخلہ غیر محفوظ تھا۔ روسی بحری حکام کے مطابق بحیرہ روم پر پرواز کے دوران امریکا اور روس کے طیارے آمنے سامنے آ گئے تھے، روسی لڑاکا طیاروں نے امریکی طیارے کو گھیر کر پیچھے ہٹا دیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بحیرہ روم میں امریکی جہاز کو روکنے کا یہ 2 ماہ میں تیسرا واقعہ ہے، اس سے قبل اپریل میں اسی نوعیت کے 2 واقعات پیش آ چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 864940
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش