0
Wednesday 27 May 2020 10:04

امریکی صدر کے ٹوئٹ پر ٹوئٹر کی وارننگ

امریکی صدر کے ٹوئٹ پر ٹوئٹر کی وارننگ
اسلام ٹائمز۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک ٹوئٹ پر فیکٹ چیک کا لیبل لگا دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکشن میں ڈاک کے ذریعے ووٹنگ اور دھاندلی سے متعلق ٹوئٹ کیا تھا۔ جس میں ٹوئٹر کی جانب سے فیکٹ چیک کا لیبل لگا دیا گیا۔ فیکٹ چیک (حقائق کی جانچ) کا لیبل ایسے ٹوئٹس پر لگایا جاتا ہے جن میں صارف نے مبینہ طور پر غلط یا گمراہ کُن معلومات فراہم کی ہوں۔ اس سے قبل ٹوئٹر کی انتظامیہ نے اس حوالے سے کہا تھا کہ غلط اور گمراہ کُن معلومات والے پیغامات پر وارننگ لیبل لگانے کا دائرہ بڑھائیں گے۔
امریکی صدر کی ٹوئٹ پر ٹوئٹر کی وارننگ
خبر کا کوڈ : 864941
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش