QR CodeQR Code

لیبیا، مغربی ممالک کی نجی فوجی طاقتوں کے مشن کا انکشاف

27 May 2020 10:29

آپریشن اوپس میں بیس افراد شریک تھے، جن کا تعلق آسٹریلیا، فرانس، مالٹا، جنوبی افریقہ، برطانیہ اور امریکا سے تھا۔ اس مشن کے ذریعے جنگی سردار خلیفہ حفتر کی مدد کی گئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے ماہرین نے لیبیا کے لیے مغربی ممالک کی نجی فوجی طاقتوں کے مشن کا سراغ لگایا ہے۔ اس مشن کے ذریعے جنگی سردار خلیفہ حفتر کی مدد کی گئی تھی۔ اس خفیہ مشن کا نام آپریشن اوپس تھا۔ اس میں کم از کم بیس افراد شریک تھے، جن کا تعلق آسٹریلیا، فرانس، مالٹا، جنوبی افریقہ، برطانیہ اور امریکا سے تھا۔ یہ افراد لیبیا کے طاقتور جنگی سردار خلیفہ حفتر کے لیے متحرک تھے۔ ان افراد نے اپنے مشن کا آغاز کرتے ہوئے گزشتہ برس جون کے اواخر میں اردنی دارالحکومت عَمان سے ایک کارگو ہوائی جہاز پر سوار ہو کر کیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آپریشن اوپس میں شامل 20 افراد یورپی ممالک کی پرائیویٹ فوجی کمپنیوں کے ساتھ وابستہ تھے اور ان کے باقاعدہ رکن تھے۔مبینہ طور پر گزشتہ برس ان افراد نے اپنے مشن کی شروعات عَمان سے روانہ ہونے کے بعد لیبیا کے ساحلی شہر اور داراحکومت طرابلس پہنچ کر کرنی تھی۔


خبر کا کوڈ: 864947

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864947/لیبیا-مغربی-ممالک-کی-نجی-فوجی-طاقتوں-کے-مشن-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org