0
Wednesday 27 May 2020 10:39
چاقو حملے کا الزام

اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی نوجوان کو گولی مار دی

اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی نوجوان کو گولی مار دی
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ بیت المقدس میں پیر کو اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔ اسرائیلی فوجیوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی نوجوان نے ایک فوجی اہلکار کو چاقو گھونپنے کی کوشش کی تھی جس پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسے گولی ماری گئی ہے۔ اسرائیلی پولیس کے ترجمان میکی روزن فیلڈ نے اے ایف پی کو بتایا کہ ایک فلسطینی نوجوان نے پولیس افسر کو چاقو کے وار سے زخمی کرنے کی کوشش کی جس پر اسے گولی ماری گئی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ زخمی فلسطینی نوجوان مشرقی مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھتا ہے۔ اسے شدید زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ جبل المکبر قصبے کے قریب ارمون ھاناٹیزیو کالونی میں پیش آیا۔ زخمی فلسطینی کی عمر 30سال کے درمیان ہے، اسے القدس کے ایک ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 864948
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش