0
Wednesday 27 May 2020 11:48

حکومت نے کورونا، غربت اور بھوک سے لوگوں کو بچانا ہے، عثمان بزدار

حکومت نے کورونا، غربت اور بھوک سے لوگوں کو بچانا ہے، عثمان بزدار
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت نے کورونا سے نمٹنے کے لیے مؤثر اور جامع حکمت عملی اپنائی۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے کورونا کا پھیلاؤ روکنا ہے اور لوگوں کو غربت اور بھوک سے بھی بچانا ہے، تنقید برائے تنقید کرنے والے عناصر زمینی حقائق سے لاعلم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ذاتی مفادت کے لیے اکٹھی ہونے والی حزب اختلاف جمہوریت کو نقصان پہنچا رہی ہے جبکہ حزب اختلاف کی جانب سے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حزب اختلاف کے رہنماؤں نے کورونا وبا پر زبانی جمع خرچ کا نیا ریکارڈ قائم کیا اور عملی طور پر حزب اختلاف کی پوزیشن صفر رہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کورونا سے نمٹنے کے لیے مؤثر اور جامع حکمت عملی اپنائی جبکہ وزیر اعظم نے وقت ضائع کیے بغیر مشاورت کے ساتھ فیصلے کیے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت غریب عوام کا درد سمجھتی ہے اور حزب اختلاف جان لے کہ یہ وقت پوائنٹ اسکورنگ کا نہیں بلکہ اتحاد کا ہے۔ قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ملک میں کورونا وائرس سے متاثرین اور اموات کی شرح میں اضافے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاک ڈاوَن کھولنے سے پہلے حکمت عملی ہوتی تو متاثرین کی تعداد میں اضافہ نہ ہوتا۔
خبر کا کوڈ : 864984
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش