0
Wednesday 27 May 2020 11:52

اب ہم جب چاہیں گے افغانستان سے نکل جائیں گے، ٹرمپ

اب ہم جب چاہیں گے افغانستان سے نکل جائیں گے، ٹرمپ
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کا انخلاء چاہتے ہیں تاہم ابھی کوئی تاریخ طے نہیں کی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے امریکی افواج کے افغانستان سے جلد انخلا کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم افغانستان سے امریکی افواج کا جلد انخلا چاہتے ہیں۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ 19 سال سے ہم افغانستان میں موجود ہیں اور امریکی فوج افغانستان میں پولیس کا کردار ادا کر رہی ہے تاہم اب ہم جب چاہیں گے افغانستان سے نکل جائیں گے، تین ماہ قبل امریکہ نے طالبان سے افغان امن معاہدے کے تحت افغانستان سے اپنی فوج کا انخلا شروع کردیا تھا، جس کے بعد افغان صدر اشرف غنی نے بھی طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کیا۔ طالبان امریکہ امن معاہدے میں طے پایا تھا کہ امریکہ پہلے مرحلے میں ساڑھے چار ہزار فوجی افغانستان سے نکالے گا اور ساڑھے 8 ہزار فوجیوں کا انخلا معاہدے پر مرحلہ وار عملدرآمد سے مشروط ہے۔ افغان جیلوں سے 5 ہزار طالبان قیدی مرحلہ وار رہا کیے جائیں گے اور طالبان افغان حکومت کےساتھ مذاکرات کے پابند ہوں گے اور دیگر دہشت گردوں سےعملی طور پر لاتعلقی اختیار کریں گے۔
 
خبر کا کوڈ : 864986
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش