QR CodeQR Code

بھارت کی جانب سے سڑکوں اور ہوائی پٹیوں کی تعمیر کیوجہ سے چینی سرحد پر کشیدگی میں اضافہ ہوا، تجزیہ کار

27 May 2020 12:20

چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر دیکھا جائے تو سرحدی علاقوں میں صورتحال مستحکم ہے، سرحدی امور پر بات چیت کے لیے میکانزم موجود ہے اور دونوں اطراف متعلقہ امور ڈائیلاگ اور مشاورت سے حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ہمالیہ میں سرحدوں پر چین اور بھارت کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ کے بارے میں مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ کشیدگی بھارت کی نئی سڑکوں اور ہوائی پٹیوں کی تعمیر کی وجہ سے سامنے آئی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں اطراف کے فوجی لداخ کی وادی گالوان میں کیمپ کرچکے ہیں اور ایک دوسرے پر متنازع سرحد پار کرنے کا الزام عائد کر رہے ہیں۔ نئی دہلی میں بھارتی حکام نے معاملے پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چین کی جانب تقریباً 80 سے 100 ٹینٹ نصب کردیے گئے ہیں جبکہ بھارت کی جانب 60 ٹینٹس لگائے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا تھا کہ دونوں اپنے دفاع کی تیاری کر رہے ہیں اور چینی ٹرکز علاقے میں آلات کی نقل و حرکت کر رہے ہیں جس کی وجہ سے آمنا سامنا ہونے کی تشویش بڑھ رہی ہے۔ چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ چین اپنی علاقائی خود مختاری کا تحفظ سمیت چین اور بھارت کے سرحدی علاقوں میں امن اور استحکام قائم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر دیکھا جائے تو سرحدی علاقوں میں صورتحال مستحکم ہے، سرحدی امور پر بات چیت کے لیے میکانزم موجود ہے اور دونوں اطراف متعلقہ امور ڈائیلاگ اور مشاورت سے حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ دوسری جانب بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے فوری طور پر کوئی رائے سامنے نہیں آئی۔ اس نے گزشتہ ہفتے بتایا تھا کہ چینی فوجیوں نے لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) کے ساتھ بھارتی کی معمول کی گشت کو روکا تھا۔ تاہم سابق فوجی عہدیداروں اور سفارت کاروں کے انٹرویو سے معلوم ہوا کہ کشیدگی کی وجہ بھارت کی سڑکوں اور ہوائی پٹیوں کی تعمیر ہے۔ سابق ہندوستانی سیکریٹری خارجہ نیروپما راؤ نے کہا کہ آج جب ہمارے انفرا اسٹرکچر ایل اے سی کے ساتھ علاقوں میں آہستہ آہستہ پھیل رہا ہے تو چینی خطرے کے بارے میں خیال پیدا ہوتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 864993

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/864993/بھارت-کی-جانب-سے-سڑکوں-اور-ہوائی-پٹیوں-تعمیر-کیوجہ-چینی-سرحد-پر-کشیدگی-میں-اضافہ-ہوا-تجزیہ-کار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org