QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کے کورونا سے پاک 2 خوش قسمت اضلاع

27 May 2020 12:56

صوبے کے دور افتادہ اضلاع کوہستان لوئر اور کولئی پلاس کورونا وائرس سے پاک ہیں، ان دونوں اضلاع میں متاثرین اور اموات کی تعداد صفر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے حملوں کے باوجود 2 ایسے خوش قسمت اضلاع بھی موجود ہیں جہاں پر تاحال مہلک وائرس کا ایک کیس بھی سامنے نہیں آیا۔ صوبے کے دور افتادہ اضلاع کوہستان لوئر اور کولئی پلاس کورونا وائرس سے پاک ہیں۔ ان اضلاع میں کورونا کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔ ان دونوں اضلاع میں متاثرین اور اموات کی تعداد صفر ہے، جبکہ ان کے مقابلے میں قبائلی علاقوں سمیت صوبے کے مجموعی 35 اضلاع میں 33 شدید متاثر ہیں، جہاں پر روزانہ کی سطح پر مریضوں میں مرض کی تشخیص ہو رہی ہے اور اموات کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 865006

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865006/خیبر-پختونخوا-کے-کورونا-سے-پاک-2-خوش-قسمت-اضلاع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org