QR CodeQR Code

پولیس ڈرونز اور جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرے، فواد چوہدری

27 May 2020 13:02

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ناکوں پر کھڑے جوان سب سے زیادہ خطرے میں ہوتے ہیں، ہمیں فوری طور پر ناکوں کو جدید کرنا ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ناکے ختم کریں اور ڈرونز اور کیمرہ ٹیکنالوجی کا استعمال کریں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے اسلام آباد میں شہید ہونے والے دو پولیس اہلکاروں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "بہت دکھ ہوا ۔۔ اس لیے میں کتنی بار کہہ چکا ہوں کہ ناکے ختم کریں اور ڈرونز اور کیمرہ ٹیکنالوجی کا استعمال کریں۔" فواد چوہدری نے لکھا کہ ناکوں پر کھڑے جوان سب سے زیادہ خطرے میں ہوتے ہیں، ہمیں فوری طور پر ناکوں کو جدید کرنا ہو گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات ترنول کے علاقے 26 نمبر چونگی ناکہ پر تعینات جوانوں پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ASI محسن ظفر اور ہیڈکانسٹیل محمد سجاد شہید ہو گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 865008

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865008/پولیس-ڈرونز-اور-جدید-ٹیکنالوجی-کو-استعمال-کرے-فواد-چوہدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org