0
Wednesday 27 May 2020 14:59

کرونا وائرس، گزشتہ 24 گھنٹے میں سندھ میں مزید 699 کیسز کی تصدیق

کرونا وائرس، گزشتہ 24 گھنٹے میں سندھ میں مزید 699 کیسز کی تصدیق
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں سندھ میں مزید 699 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، صوبے میں مصدقہ کیسز کی تعداد 24 ہزار 206 ہو چکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ویڈیو بیان میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں 24 گھنٹے میں کرونا وائرس کے 2 ہزار 177 مزید ٹیسٹ کیے گئے، 24 گھنٹے میں مزید 699 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ سندھ میں اب تک 1 لاکھ 63 ہزار 805 ٹیسٹ کیے گئے ہیں، مصدقہ کیسز کی تعداد 24 ہزار 206 ہو چکی ہے، گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 6 مریض انتقال کرگئے، جس کے بعد سندھ میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 380 ہوگئی۔

انہوں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 235 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، 42 مریض اس وقت وینٹی لیٹر پر ہیں، جبکہ صوبے میں 14 ہزار 556 مریض زیر علاج ہیں۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ 12 ہزار 836 مریض گھروں میں اور 793 آئسولیشن سینٹرز میں ہیں، صوبے کے 699 نئے کیسز میں سے 559 کراچی کے ہیں۔ مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ آج 755 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کو چلے گئے، صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 9 ہزار 270 ہوگئی ہے، عوام سے اپیل ہے کہ احتیاطی تدابیر اپنائیں، آپ کا تعاون کرونا وائرس سے نجات کا ضامن ہے۔
خبر کا کوڈ : 865040
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش