0
Wednesday 27 May 2020 15:14

درگاہ لعل شہباز قلندر کو زائرین کیلئے کھولنے کا فیصلہ

درگاہ لعل شہباز قلندر کو زائرین کیلئے کھولنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے درگاہ حضرت سیدنا عثمان مروندی المعروف قلندر لعل شہباز کو تقریبا ڈھائی ماہ بعد زائرین کیلئے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف منور مہیسر نے بتایا کہ درگاہ قلندر لعل شہباز کو کل جمعرات سے ایس او پی کے تحت کھولا جائے گا، مزار پر ایس او پی پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا، جبکہ سیکیورٹی کیلئے بھاری نفری تعینات ہوگی۔ اس سال درگاہ پر سالانہ عرس نہیں منعقد ہوگا۔ حکومت نے زائرین کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دیا ہے اور واک تھرو سینیٹائزر گیٹ بھی لگائے جائیں گے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر درگاہ لعل شہباز کو 14 مارچ کوزائرین کیلئے بند کر دیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 865045
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش