QR CodeQR Code

اسلام آباد میں ناکے پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق

27 May 2020 16:05

نامعلوم موٹر سائیکل سوار فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور واقعے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں تھانہ ترنول کے علاقے میں پولیس ناکے پر موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو اہلکار شہید ہوگئے۔ مقتولین میں اے ایس آئی محسن ظفر اور ہیڈ کانسٹیبل محمد سجاد شامل ہیں۔ اے ایس آئی محسن 26 نمبر چونگی ناکہ پر ڈیوٹی کر رہا تھا اور دوسرا حوالدار سجاد بھی اسی ناکہ پر تعینات تھا۔ نامعلوم موٹر سائیکل سوار فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اور واقعے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ شہید دونوں پولیس اہلکاروں کی نمازہ جنازہ پولیس لائن ہیڈکوارٹر میں ادا کردی گئی۔


خبر کا کوڈ: 865057

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865057/اسلام-آباد-میں-ناکے-پر-فائرنگ-سے-دو-پولیس-اہلکار-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org