0
Wednesday 27 May 2020 17:11

نئی دہلی میں کورونا متاثرین کی تعداد کی تعداد 15 ہزار سے متجاوز

نئی دہلی میں کورونا متاثرین کی تعداد کی تعداد 15 ہزار سے متجاوز
اسلام ٹائمز۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں عالمی وباء کووڈ 19 کا قہر تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 792 نئے معاملے سامنے آئے اور 15 مریضوں کی اس سے موت ہوئی ہے۔ دہلی کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 792 نئے معاملات سے کل تعداد 15 ہزار 257 تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران 15 مریضوں کی موت سے اس انفیکشن سے ہلاکتوں کی تعداد 303 ہوگئی۔ دہلی کے صحت ڈائریکٹوریٹ جنرل کے اعداد و شمار کے مطابق فی الحال وائرس کے فعال معاملے 7690 ہیں۔ اس دوران 310 مریض ٹھیک ہوئے ہیں اور اب تک 7264 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ دہلی میں پر کورونا کے لئے بنائے گئے خصوصی کووڈ ہسپتالوں میں 2118 مریضوں کا علاج چل رہا ہے۔ ان میں سے 191 انتہائی نگہداشت مرکز (آئی سی یو) اور 32 وینٹی لیٹر پر ہیں۔ سب سے زیادہ متاثرہ 602 لوک نائک جے پرکاش نارائن ہسپتال (ایل این جے پی) میں داخل ہیں جس میں 22 آئی سی یو میں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 865061
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش