0
Wednesday 27 May 2020 19:35

مودی کی جنگ جنونیت خطے کا امن تباہ کرنے کے مترادف ہے، نصرت واحد

مودی کی جنگ جنونیت خطے کا امن تباہ کرنے کے مترادف ہے، نصرت واحد
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے بھارت کی جانب سے چین کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور لداخ میں چین کی جانب سے بھرپور جوابی کاروائی میں بھارتی فوجیوں کی پسپائی اور معافی مانگ کر اپنے فوجیوں کی رہائی پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ مودی کی جنگ جنونیت خطے کا امن بتاہ کرنے کے مترادف ہے، چین ایک امن پسند ملک ہے اور دنیا میں امن و سلامتی کے فروغ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے، ہندوستان کی جانب سے لداخ میں شرانگیزی قابل مذمت ہے، مودی اپنی جنونی پالیسیوں پر نظرثانی کریں اور تمام ممالک کی سرحدوں اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں سے باز رہے۔ نصرت واحد نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ لداخ میں بھارتی جارجیت کا فوری طور پر نوٹس لے اور انڈیا کی تمام پڑوسی ممالک کی سرحدوں اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں پر سخت ایکشن لے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کئی بار پاکستانی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرچکا ہے، مگر پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی کے باعث بھارتی فوجیوں کو پسپائی اختیار کرنا پڑی، پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور دنیا بھر میں قیام امن کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے، مودی کا جنگی جنون خطے کا امن تباہ کرسکتا ہے۔ نصرت واحد نے مزید کہا کہ پاکستان کی امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ہم ہندوستان کی جارجیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھی ظلم و بربریت کا خاتمہ کیا جائے، ڈومیسائل قانون میں تبدیلی ختم کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 865077
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش