0
Wednesday 27 May 2020 19:48

لیاری والے بندوقیں جمع کرائیں، ان کو فٹبال مہیا کریں گے، حلیم عادل شیخ

لیاری والے بندوقیں جمع کرائیں، ان کو فٹبال مہیا کریں گے، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ لیاری میں بچوں کے ہاتھوں میں بندوقیں تھما دی گئی ہیں، ہم لیاری کے بچوں کے لئے مہم شروع کر رہے ہیں، لیاری کے لوگ بندوقیں جمع کروائیں ہم ان کو فٹبال مہیا کریں گے۔ حلیم عادل شیخ نے اپنے ایک بیان میں سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارہ حادثے میں سندھ حکومت کی کوئی ایمبولینس نہیں تھی اور نہ ہی سندھ حکومت کا پی ڈی ایم اے کا کوئی ادارہ نظر نہیں آیا، طیارے حادثے کے جائے وقوعہ پر پہنچے تو پولیس، رینجرز، فوج اور ایدھی نظر آئی۔ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ اس طیارہ حادثے کی رپورٹ سامنے آئے گی، پی آئی اے اور انشورنس کمپنی رابطے میں ہیں، پورے سندھ میں گراؤنڈ لیول پر پی ٹی آئی جڑی ہوئی ہے، پی ٹی آئی سندھ حکومت کو چھوڑے گی نہیں، پی ٹی آئی سندھ حکومت کو بے نقاب کرے گی۔ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سعید غنی کو ہر معاملے پر بھیج دیا جاتا ہے، سعید غنی کا تعلق کیا ہوا بازی سے ہے۔

حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ بوجھا اور ایئر بلو کی رپورٹ پر پیپلز پارٹی اپنی کارکردگی بتائے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج تک پھوپھو کے خلاف کوئی انکوائری کمیٹی نہیں بنی، لوگ کتوں کے کاٹنے اور کچی شراب سے مرگئے، سندھ حکومت مسجد، امام بارگاہ بند کرتی ہے اور شراب خانے کھولتی ہے، ایسا لگتا ہے شراب خانے کورونا فری زون ہیں، سارے شراب خانے مکیش چاولہ کے ماتحت آتے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ہم اٹھارویں ترمیم کے خلاف نہیں بلکہ اس کے غلط استعمال کے خلاف ہیں، اٹھارویں ترمیم کا پیسہ کہاں جاتا ہے کسی کو علم نہیں۔ قومی ایئر لائن کے طیارہ حادثے میں ہونے والی جانی نقصان سے متعلق حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ مزید 50 لاکھ تمام لواحقین کو دلوائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 865079
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش