QR CodeQR Code

پی آئی اے کی تباہی ماضی کی نااہل حکومتوں کی وجہ سے ہوئی، فردوس شمیم نقوی

27 May 2020 19:52

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے میرٹ سے ہٹ کر سرکاری محکموں میں بھرتیاں کیں، قومی ایئر لائن (پی آئی اے) اور دیگر اداروں کی تباہی میں ماضی کی نااہل حکومتوں کا ہاتھ ہے، پی آئی اے میں غیر قانونی لوگ بھرتی کئے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ پی آئی اے سمیت دیگر اداروں کی تباہی، ماضی کی نااہل حکومتوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔ فردوس شمیم نقوی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ گزشتہ حکومتوں نے میرٹ سے ہٹ کر سرکاری محکموں میں بھرتیاں کیں، قومی ایئر لائن (پی آئی اے) اور دیگر اداروں کی تباہی میں ماضی کی نااہل حکومتوں کا ہاتھ ہے، پی آئی اے میں غیر قانونی لوگ بھرتی کئے گئے۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ ڈی این اے کی ٹیسٹنگ کے لئے لاہور سے لوگ آئے، یقین دلاتے ہیں طیارہ حادثے کی انکوائری رپورٹ شفاف اور جامع ہوگی۔ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کل سعید غنی ہر چیز کے ایکسپرٹ بنے ہوئے ہیں۔ فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ دو کروڑ کے شہر میں ایک سرد خانہ دکھائیں جہاں دو سو لاشیں رکھ سکیں۔


خبر کا کوڈ: 865081

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865081/پی-آئی-اے-کی-تباہی-ماضی-نااہل-حکومتوں-وجہ-سے-ہوئی-فردوس-شمیم-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org