QR CodeQR Code

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث کراچی کے اسپتال بھر گئے

27 May 2020 19:58

ذرائع کے مطابق کورونا کے مریضوں کی اچانک اضافے کے باعث جناح اسپتال، سول اسپتال اور ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال میں گنجائش ختم ہوگئی ہے جبکہ انڈس اسپتال بھی کورونا وائرس کے مریضوں سے بھرگیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے نتائج آنا شروع ہوگئے، جہاں وباء کے بڑھتے کیسز کے باعث کراچی کے تمام اسپتال اسپتال بھر گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کورونا کے مریضوں کی اچانک اضافے کے باعث جناح اسپتال، سول اسپتال اور ڈاؤ یونیورسٹی اسپتال میں گنجائش ختم ہوگئی ہے جبکہ انڈس اسپتال بھی کورونا وائرس کے مریضوں سے بھر گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اسپتالوں کا رخ کرنے والے مریضوں کو شہر میں قائم کئے گئے مختلف آئسولیشن مراکز اور ایکسپو سینٹر منتقل کیا جانے لگا ہے۔


خبر کا کوڈ: 865083

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/865083/کورونا-وائرس-کے-بڑھتے-کیسز-باعث-کراچی-اسپتال-بھر-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org