0
Wednesday 27 May 2020 21:06

لاک ڈاون کے باعث بھارت میں پھنسے 176 پاکستان وطن واپس پہنچ گئے

لاک ڈاون کے باعث بھارت میں پھنسے 176 پاکستان وطن واپس پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھارت میں پھنسے پاکستانیوں میں سے مزید 176 شہری واہگہ بارڈرکے راستے واپس پہنچ گئے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے بند کئے گئے واہگہ بارڈر کو خصوصی طور پر کھولا گیا اور بدھ کے روز بھارت سے پاکستانی شہریوں کا تیسرا قافلہ واپس پاکستان پہنچا ہے۔ یہ پاکستانی بھارت کی 20 مختلف ریاستوں میں گزشتہ دوماہ سے مقیم تھے۔ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی کوششوں سے اب تک بھارت سے 400 پاکستانی شہریوں کی واپسی یقینی بنائی گئی ہے۔ بھارت سے واپس آنیوالے سید سرور حسین نے بتایا کہ ان کا تعلق کراچی سے ہے، وہ 19 فروری کو بھارت کو گئے تھے، مارچ میں ان کی واپسی تھی لیکن اس دوران کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن لگ گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان اور بھارت دونوں حکومتوں کے شکرگزار ہیں۔ اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے ہندو خاندان کے سربراہ مہیش کمار بھی پاکستان واپسی پربہت خوش تھے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ فیملی کیساتھ 8 مارچ کو مذہبی رسومات ادا کرنے بھارت گئے تھے۔ پاکستانی ہائی کمیشن نے بہت تعاون کیا ہے اور ان کی واپسی یقینی ہوئی ہے۔ بھارت سے واپس آنیوالے پاکستانی شہریوں میں مسلمان، سکھ اور ہندو شامل ہیں، زیادہ تر ایسے ہیں جو مذہبی یاترا کے ویزے پر بھارت گئے تھے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے مابین واہگہ بارڈر بند ہے جسے پاکستانی شہریوں کی واپسی پر خصوصی طور پر کھولا گیا، سماجی فاصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے امیگریشن اور کسٹم کلیئرنس کی گئی۔ جبکہ ان کے سامان پر بھی سپرے کیا گیا۔ شہریوں کی اسکریننگ کی گئی ہے اور کورونا وائرس کے مشتبہ افراد کو کورنٹائن سنٹر بھیج دیا گیا۔

دوسری طرف پاکستان میں مقیم بھارتی شہری بھی واپس اپنے ملک جانے کے منتظر ہیں، اس وقت 208 بھارتی شہری پاکستان میں مقیم ہیں، جن میں مقبوضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والی میڈیکل کی طالبات بھی شامل ہیں جو لاہور کی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے ہاسٹل میں مقیم ہیں۔ پاکستانیوں کے واہگہ بارڈر پر پہنچنے پر رینجرز پنجاب کی جانب سے استقبال کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 865090
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش