0
Wednesday 27 May 2020 21:17

نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا، شہباز شریف

نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کا یوم تکبیر کے حوالے سے خصوصی پیغام میں کہنا ہے کہ اٹھائیس مئی 1998 وہ تاریخی دن ہے جب پاکستان نے بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کا جواب 6 ایٹمی دھماکے کرکے دیا تھا۔ اس طرح پاکستان دنیا کی ساتویں اور عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت بن گیا اور پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے جوہری عمل کا آغاز ذوالفقار علی بھٹو نے کیا تھا جبکہ اس صلاحیت کے عملی اظہار کا دلیرانہ فیصلہ قائد محمد نواز شریف نے عالمی دباؤ کو رد کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم بھٹو سے لیکر وزیراعظم محمد نواز شریف تک اس پروگرام کو خون جگر دینے والے تمام اکابرین قوم، ماہرین، سائنسدان، قابل قدر شخصیات اور افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں۔

میاں شہباز شریف نے کہا کہ ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنانے کا سہرا بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سر ہے۔ صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ محمد نواز شریف کے فیصلے نے بھارتی غرور اور تکبر بلوچستان کے تاریخی مقام چاغی پر جلا کر خاک کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم سمیت سب لیگی کارکنوں کو یوم تکبیر کی مبارک دیتے ہوئے یہ گزارش کروں گا کہ کورونا کی مہلک وبا کے پیش نظر اپنے گھروں میں رہتے ہوئے یوم تکبیر منائیں۔ پاکستان کی سلامتی، تحفظ، خوشحالی و ترقی اور وباوں سے نجات کی خصوصی دعائیں کریں، نوافل ادا کریں، اپنے گھروں میں کیک کاٹیں۔
خبر کا کوڈ : 865091
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش