0
Wednesday 27 May 2020 21:30

بھارت ہمارا کبوتر واپس کرے ورنہ سرحد پہ احتجاج کرینگے، اہلیان شکر گڑھ

بھارت ہمارا کبوتر واپس کرے ورنہ سرحد پہ احتجاج کرینگے، اہلیان شکر گڑھ
اسلام ٹائمز۔ بھارتی میڈیا پر ایک بار پھر پاکستان کبوتر کی باز گشت ہے۔ بھارتی حکومت نے کھٹوعہ کے علاقے میں ایک جاسوس کبوتر پکڑنے کا دعوی کیا جس کا پروپیگنڈا بے بنیاد نکلا، اصل حقائق پاکستان کا نجی ٹی وی چینل سامنے لے آیا۔ بھارت کے پاس قیدی کبوتر نارووال کی تحصیل شکر گڑھ کے سرحدی گاؤں بگا کے رہائشی کبوتر باز حبیب اللہ کا نکلا، حبیب اللہ نے نیوز کانفرنس میں بتایا کہ عید کے روز کبوتر اڑائے، ایک کبوتر غلطی سے سرحد پار چلا گیا، میرے پاس کبوتر کی ملکیت کے ثبوت  ہیں، کبوتر کے پاؤں میں جو چھلا ہے وہ کوئی خفیہ پیغام یا کوڈ نہیں بلکہ میرا موبائل نمبر ہے۔ بھارتی میڈیا پروپیگنڈا بند کرے، مودی میرا کبوتر  واپس کرے ورنہ سرحد پر احتجاج کروں گا۔ حبیب اللہ  اور شہریوں نے اس موقع پر بھارتی حکومت اور میڈیا کے خلاف شدید نعرے بازی بھی  کی۔ اہل علاقہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ جس طرح ہم نے بھارتی پائلٹ واپس کیا تھا اسی طرح ہمارا کبوتر بھی واپس کیا جائے، پاکستانی حکومت بھی کبوتر کی واپسی کے لیے اقدام کرے۔
خبر کا کوڈ : 865092
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش